• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹاپا اور سہل پسندی شوگر کے مرض کی بڑی وجوہات ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد

 لاہور (رپورٹ وردہ طارق) ہر گزرتے دن کے ساتھ ساتھ پاکستان میں ذیابیطس کا مرض شدت اختیار کر رہا ہے۔ پاکستان میں 2کروڑ لوگ ذیابیطس کا شکار ہیں پاکستان چوتھا ملک ہے جہاں شوگر کے مریض زیادہ تعداد میں ہیں۔شوگر سے بچنے کیلئے پیدل چلیں، کھانے میں احتیاط برتیں اگر صورتحال یہی رہی تو آنے والے دو سالوں میں پاکستان تیسرے نمبر پر آ جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ آف نیوز پیپرز) اور فیروز سنز لیبارٹریز لمیٹڈ کے زیراہتمام ہونے والے ذیابیطس آگاہی سیمینار میں کیا۔ صدارت صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کی۔ ماہرین کے پینل میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم، صدر پاکستان اینڈوکرائن سوسائٹی، ہیڈ آف میڈیسن ڈیپارٹمنٹ فاطمہ میموریل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر خورشید اے خان، ہیڈ آف میڈیسن ڈیپارٹمنٹ ذیابیطس سنٹر لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹر عمران حسن، ہیڈ آف ذیابیطس ڈیپارٹمنٹ اخوت ڈاکٹر طاہر رسول، کنسلٹنٹ نیفرالوجسٹ اتفاق ہسپتال ڈاکٹر علی ثقلین حیدر شامل تھے۔ حرف آغاز کمرشل ڈائریکٹر فیروز سنز لیبارٹریز لمیٹڈ محمد شاہد فاروقی نے پیش کیا۔ حرف تشکر بزنس یونٹ ہیڈ فیروز سنز لیبارٹریز لمیٹڈ باسط حمید نے کیا۔ میزبانی کے فرائض چیئرمین میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی واصف ناگی نے سرانجام دیئے۔ تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول ؐ کی سعادت محمد خلیق حامد نے حاصل کی۔

تازہ ترین