• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی والے ڈر چکے ہیں، بلاول بھٹوزرداری

پی ٹی آئی والے ڈر چکے ہیں، بلاول بھٹوزرداری


اسلام آباد ( وقائع نگار)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ڈر چکے ہیں بیانیہ بدل دیاہے، اب گلگت میں حکومت بنانیوالا وفاق میں بنائیگا ، گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی عوام سے وابستگی اور محبت دیکھ کر سلیکٹڈ کٹھ پتلی کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں، گندا وزیر اعظم ایک کے بعد دوسرے گندے وزیر کو بھیج رہا ہے، سنا ہے کہ ایک گندا وزیر پیسہ بانٹتے ہوئے پکڑا گیا ہے، ان کے پاس حرام کا پیسہ ہے، ان سے پیسہ ضرور لیں پر ووٹ پیپلزپارٹی کو دیں،وہ زمانہ گذر گیا جب کہا جاتا تھا کے جس پارٹی کی وفاق میں حکومت ہوگی وہ گلگت بلتستان میں حکومت بنائے گی، اب پیپلزپارٹی نے پیمانہ بدل ڈالا ہے، اب جو پارٹی گلگت بلتستان میں حکومت بنائے گی وہ ہی پارٹی وفاق میں حکومت بنائے گی۔ بدھ کے روز ضلع گلگت کے علاقہ بارگو میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کوئی سوچے بھی نہ کہ یہاں دھاندلی اور انتخابات چوری کر سکے گا،میں یہاں موجود ہوں آپ کے ووٹ کا تحفظ کروں گا۔

تازہ ترین