• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی سمیت ضلعی عدالتوں میں ایک ماہ کے دوران2لاکھ60ہزار فیصلے

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کی ضلعی عدالتوں نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر دو لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے کئے۔ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے صوبے بھر کی عدالتوں کو مقدمات کی جلد سماعت کی ہدایات کے بعد گزشتہ ایک مہینے میں صوبہ بھر کی سول عدالتوں میں ایک لاکھ 93ہزار776جبکہ سیشن عدالتوں میں 65ہزار165مقدمات کے فیصلے کئے گئے۔ راولپنڈی کی سول عدالتوں میں 11ہزار33 اور سیشن عدالتوں میں 2ہزار330 مقدمات کے فیصلے ہوئے، لاہور کی سول عدالتوں میں 25 ہزار559 مقدمات کے فیصلے کئے گئے جن میں سے10 ہزار کے قریب دیوانی دعوؤں (ریگولرسوٹس) کے فیصلے بھی شامل ہیں ،مزید برآں لاہور کی سیشن عدالتوں میں 8ہزار514 مقدمات بھی نمٹائے گئے جن میں سے قتل کے60 مقدمات کے ٹرائل مکمل کئے گئے۔ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ترجمان کے مطابق پنجاب کی ضلعی عدلیہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کے ویژن کے مطابق سائلین کو جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی کے لئے شبانہ روز کوشاں ہے اور فوری انصاف کی فراہمی سے عوام کا عدالتوں پر اعتماد مزید مستحکم ہوگا ۔
تازہ ترین