• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن، ایک شخص نے تیز رفتار کار پولیس اسٹیشن سے ٹکرا دی

شمالی لندن میں ایک شخص نے تیز رفتار کار پولیس اسٹیشن سے ٹکرا دی۔سڑک پر آتش گیر مواد پھینک کر اسے آگ بھی لگا دی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایڈمنٹن پولیس اسٹیشن پر پیش آئے واقعے کے بعد فور اسٹریٹ خالی کرالی گئی۔ موقع پر موجود لوگوں نے ملزم کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کردیا، جس کی عمر 40سال ہے۔

میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور انسداد دہشتگردی پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا جبکہ پولیس اہلکار بھی عمارت میں واپس چلے گئے ہیں اور سیکورٹی میں کمی کردی گئی ہے۔

لندن کے میئر صادق خان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ میٹ پولیس کمشنر سے مسلسل رابطے میں رہے۔ انہوں نے پولیس افسران اور دیگر ریسکیو اداروں کا صورتحال قابو کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

تازہ ترین