• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقبال ڈے کب منایا جاتا ہے، شرمیلا فاروقی بھول گئیں

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اقبال ڈے کے حوالے سے جاری پیغام میں بنیادی غلطی کر کے ناقدین کو موقع فراہم کردیا۔

شرمیلا فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علامہ اقبال کا شعر ٹوئٹ کیا اور ساتھ 9 نومبر کی جگہ اکتوبر لکھ ڈالا جس پر سوشل میڈیا صارفین انہیں ٹرول کررہے ہیں۔

صارفین کی جانب سے تصحیح کے باوجود شرمیلا فاروقی نے نا ہی اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کیا اور نہ ٹوئٹ میں درستگی کی۔

ایک صارف نے رکنِ قومی اسمبلی کے ہیلووین گیٹ اپ کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ شرمیلا فاروقی اب تک ہیلووین ہی منارہی ہیں تب ہی نومبر کی جگہ اکتوبر لکھ دیا ہے۔

اس سے قبل پیپلزپارٹی کی خاتون رکن اسمبلی اپنے ہولوین لُک شیئر کر کے تنقید کا نشانہ بنی تھیں۔

تازہ ترین