• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برا ٹیلینٹ آگے لانا اچھے لیڈر کی نشانی نہیں، رابی پیرزادہ کا مریم نواز کے نام پیغام

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی رابی پیردازہ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف کو دوٹوک الفاظ میں پیغام دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز الیکشن مہم کیلئے گلگت بلستان میں موجود تھیں اور کئی روز قیام کے بعد جمعرات کی صبح اسلام آباد پہنچیں ہیں، مریم نواز کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی بھرپور الیکشن مہم جاری ہے۔

حال ہی میں مریم نواز نے ایک ٹویٹ کیا جس کو دیکھتے ہوئے رابی پیرزادہ نے انہیں پیغام جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ ”محترمہ مریم صاحبہ آپ میرے بزرگوں کی طرح ہیں، مگر دلوں میں بغض رکھنا اور اچھے ٹیلینٹ کو پیچھے کرکے برا ٹیلینٹ آگے لانا اچھے لیڈر کی نشانی نہیں ہے، اللہ آپ کو مجھے اور ہر ذی شعور انسان کو اچھا سوچنے اور کرنے کے توفیق دے۔“

یہ بچہ واقعی بہت قابل ہے، اس نے مریم صاحبہ کی عمر ٹھیک دکھائ ہے، اللہ اسے عزت دے، مگر پاکستان کبھی ترقی نہیں کر سکتا اگر ہم اپنا دل بڑا نہیں کرتے، جو لوگ میری اس پوسٹ پر تنقید کر رہے ہیں وہ جان لیں میرے اللہ نے مجھے ہمیشہ سنبھالا ہے، اور آگے بھی اسی کا سہارا ہے۔

خیال رہے کہ رابی پیرزادہ کا ٹویٹ اس وقت سامنے آیا ہےجب خیبر پختون خواہ سے تعلق رکھنے والے13سالہ بچے نے مریم نواز کا خاکہ بنایا ہے جس پر نائب صدر مسلم لیگ ن نے اس سے رابطہ کرنے کیلئے ٹویٹر پر فون نمبر بھی مانگا کہ وہ ان کا شکریہ ادا کرسکیں۔رابی پیرزادہ کی اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رابی پیرزادہ نے مریم نواز کی پینٹنگ بنائی تھی اور ان سے خریدنے کی درخواست کی تھی لیکن ن لیگ کی نائب صدر نے ابھی تک اس پینٹنگ کو نہیں خریدا۔

تازہ ترین