نیویارک (اے ایف پی /جنگ نیوز )اقوامِ متحدہ کے جوہری توانائی کے ادارے نے کہا ہے کہ ایران کے پاس عالمی جوہری معاہدے میں وضع کردہ مقدار سے 12گنا زیادہ افزودہ یورینیم موجود ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ادارے کی اس تازہ ترین رپورٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ دنیا کو ایران کی جانب سے جوہری ہتھیار بنانے کی کوششوں پر ʼفیصلہ کن مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔ جوہری توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے نے کہا ہے کہ ایران کے پاس موجودہ افزودہ یورینیم کی مقدار 2442 اعشاریہ 9 کلو گرام تک پہنچ گئی ہے۔