• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کو بلاول کو فون کرنے کا کس نے کہا، دو معاونین خصوصی کے متضاد بیانات سامنے آگئے

اسلام آباد(فاروق اقدس، نامہ نگارخصوصی) حکومت کے دو معاونین خصوصی کے مابین ایک اہم معاملے پرمتضاد بیان سامنے آئے ہیں۔ جو کراچی میں کیپٹن(ر)صفدر کے ہوٹل میں قیام کے دوران ان کے کمرے کا دروازہ توڑنے کے پس منظر کے حوالے سے آرمی چیف کی جانب سے بلاول بھٹو کو فون کرنے سے متعلق ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وزیراعظم کے کہنے پر ہی آرمی چیف نے بلاول بھٹو کو کال کی تھی.

دوسری طرف وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے فردوس عاشق اعوان کے اس بیان کی تریدکرتے ہوئے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ یہ بات درست نہیں ہے اور فردوس عاشق صاحبہ کا یہ ذاتی تجزیہ ہوسکتا ہے یا پھر ان کا یہ بیان "آئوٹ آف کنٹیکسٹ " چلا گیا ہے۔ تاہم یہ بات درست نہیں ہے۔

تازہ ترین