• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں اور جوبائیڈن امریکا کو کورونا وائرس سے بچائیں گے، کملا ہیرس

امریکا کی نو منتخب نائب صدر کملا ہیرس کہتی ہیں کہ وہ امریکا کے نو منتخب صدر جوبائیڈن کے ساتھ مل کر اپنے ملک کو عالمی کورونا وائرس سے بچائیں گی۔

حال ہی میں صدارتی انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے کے بعد امریکا کی نائب صدر منتخب ہونے والی کملا ہیرس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ ’امریکا میں بہت سے لوگوں نے عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اپنے پیاروں کو کھویا ہے۔‘

کملا ہیرس نے کہا کہ ’میں کہتی ہوں کہ ایسا بالکل نہیں ہونا چاہیے تھا۔‘

اُنہوں نے اپنے بیان جوبائیڈن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’ایک دن، میں اور جوبائیڈن اس وائرس پر قابو پاتے ہوئے امریکا کو اس سے محفوظ کرنے کے لیے کام کریں گے۔‘

اس سے قبل کملا ہیرس نے ٹوئٹر اپنے شوہر ’ڈگلس ایمہوف‘ کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی تھی۔

کملا ہیرس نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میری زندگی کی محبت سے ملیے۔‘

واضح رہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس امریکا کی نائب صدر منتخب ہوگئیں، کملا ہیرس امریکا کی پہلی خاتون، سیاہ فام اور جنوبی ایشیاء سے تعلق رکھنے والی شخصیت ہیں جو نائب صدر منتخب ہوئی ہیں۔

امریکی صدارتی انتخابات کی تاریخ میں کملا ہیرس نائب صدر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔

تازہ ترین