• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوبائیڈن قوم میں اتحاد قائم کرنے والے لیڈر ہیں، کملا ہیرس

امریکا کی نو منتخب نائب صدر کملا ہیرس نے کہا ہے کہ جو بائیڈن امریکی قوم میں اتحاد قائم کرنے والے لیڈر ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر امریکا کی نو منتخب نائب صدر کملا ہیرس نے اس موقع کی تصویر شیئر کی ہے جب اُن کی اور جوبائیڈن کی کامیابی کا اعلان ہوا تھا۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کملا ہیرس اور جوبائیڈن صدارتی انتخابات میں جیت کی خوشی میں جشن مناتے دکھائی دے رہے ہیں۔

کملا ہیرس نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’جوبائیڈن ایک شفا بخش، اتحاد قائم کرنے والے اور تجربہ کار لیڈر ہیں۔‘

امریکا کی نائب صدر نے کہا کہ ’جوبائیڈن ایک ایسے شخص ہیں جن کے اپنے نقصانات کے تجربوں نے اُنہیں قوم کے جذبات کو محسوس کرنا سیکھایا ہے ۔‘

کملا ہیرس نے کہا کہ ’اس سے بحیثیت قوم ہمیں ایک ہوکر کام کرنے میں مدد ملے گی۔‘

واضح رہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس امریکا کی نائب صدر منتخب ہوگئیں، کملا ہیرس امریکا کی پہلی خاتون، سیاہ فام اور جنوبی ایشیاء سے تعلق رکھنے والی شخصیت ہیں جو نائب صدر منتخب ہوئی ہیں۔

امریکی صدارتی انتخابات کی تاریخ میں کملا ہیرس نائب صدر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔

تازہ ترین