• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی نو منتخب نائب صدر کملا ہیرس نے سوشل میڈیا پر اپنی محبت یعنی شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔

حال ہی میں صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد امریکا کی نائب صدر منتخب ہونے والی کملا ہیرس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔

کملا ہیرس نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری زندگی کی محبت سے ملیے۔‘

دوسری جانب کملا ہیرس کے شوہر نے اپنی اہلیہ کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے اُن سے اظہارِ محبت کیا اور کہا کہ ’میڈم نائب صدر میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں۔‘

کملا ہیرس کے شوہر نے اپنے ٹوئٹ میں دل والے ایموجی اور امریکا کے جھنڈے کا بھی اضافہ کیا۔

امریکا کی نو منتخب نائب صدر کملا ہیرس اور اُن کے شوہر کی اس خوبصورت تصویر کو ٹوئٹر صارفین بہت پسند کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس امریکا کی نائب صدر منتخب ہوگئیں، کملا ہیرس امریکا کی پہلی خاتون، سیاہ فام اور جنوبی ایشیاء سے تعلق رکھنے والی شخصیت ہیں جو نائب صدر منتخب ہوئی ہیں۔

امریکی صدارتی انتخابات کی تاریخ میں کملا ہیرس نائب صدر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔

تازہ ترین