• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کملا ہیرس کے شوہر نے اہلیہ کا کونسا پیغام شیئر کیا؟

کملا ہیرس امریکا کی پہلی خاتون، سیاہ فام اور جنوبی ایشیاء سے تعلق رکھنے والی شخصیت ہیں جو امریکا کے صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد نائب صدر منتخب ہوئی ہیں اور اُن کی اس تاریخی کامیابی پر جہاں امریکی عوام خوش ہیں تو وہیں اُن کے شوہر اپنی اہلیہ کی خوب حوصلہ افزائی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

امریکی صدارتی انتخابات کی تاریخ میں نائب صدر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون کملا ہیرس کے شوہر ’ڈگلس ایمہوف‘نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی اہلیہ کا وہ بیان ریٹوئٹ کیا ہے جس میں کملا ہیرس نے امریکا کے نو منتخب صدر جوبائیڈن کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی۔

کملا ہیرس کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں جوبائیڈن کے ہاتھ میں ماسک ہے اور وہ خطاب کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ کملا ہیرس چہرے پر ماسک لگائے کھڑی ہیں۔

’ڈگلس ایمہوف‘ نے اپنی اہلیہ کا جو بیان ریٹوئٹ کیا اُس میں لکھا تھا کہ ’اپنے اہلخانہ، اپنے پڑوسی، اپنی برادری اور اپنے لیے ماسک ضرور پہنیں۔‘

اس سے قبل کملا ہیرس کے شوہر نے اپنی اہلیہ کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے اُن سے اظہارِ محبت کیا تھا۔

کملاہیرس کے شوہر ’ڈگلس ایمہوف‘نے کہا تھا کہ ’میڈم نائب صدر میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں۔‘

واضح رہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس امریکا کی نائب صدر منتخب ہوگئیں۔

تازہ ترین