• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخابات میں شکست کے بعد دھاندلی سے متعلق مبینہ الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے اپنے حالیہ بیان میں الزام عائد کیا کہ اُن کے سیکڑوں ووٹوں کو بائیڈن کے حق میں منتقل کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے حالیہ ٹوئٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ ’انتخابی سامان مہیا کرنے والی ایک کمپنی نے ان کے 2 اعشاریہ 7 ملین ووٹس ڈیلیٹ کردیے اور ریاست پنسلوانیا سمیت کئی ریاستوں میں سیکڑوں ووٹوں کو بائیڈن کے حق میں منتقل کردیا گیا ہے۔

 صدر ٹرمپ کے اس الزام کو امریکی الیکشن حکام نے مسترد کردیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدراتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کو حاصل الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 217 ہوگئی ہے جبکہ نومنتخب صدر جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 279 بتائی جارہی ہے۔

تازہ ترین