• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو بائیڈن نے اپنے پرانے مشیر کو چیف آف اسٹاف کے لیے نامزد کر دیا

امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس کے دیرینہ مشیر رون کلائن کو اپنا چیف آف اسٹاف نامزد کیا ہے۔

جوبائیڈن نے ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک ایسے وقت میں کہ جب امریکا کو دوبارہ متحد اور یکجا کرنے جیسے بحران کا سامنا ہے، رون کلائن کا وسیع، متنوع تجربہ اور سیاسی میدان میں تمام طرح کے لوگوں کے ساتھ کام کرنے کی ان کی صلاحیتیں بالکل ویسی ہی ہیں جس کی مجھے وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف میں ضرورت ہے۔‘

ماضی میں کلائن دو نائب صدور، الگور اور جو بائیڈن، کے ساتھ اسی عہدے پر کام کر چکے ہیں۔


جو بائیڈن کے اعلان کے بعد رون کلائن کو سوشل میڈیا پر مبارک باد کے پیغامات موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

جس کا انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ نو منتخب صدر کی طرف جانب سے یہ ان کی عزت افزائی ہے۔

رون کلائن نے لکھا کہ میں بائیڈن اور کملہ ہیرس کی متنوع ٹیم کی قیادت میں مددکرنے میں اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لاؤں گا۔

رون کلائن ماحولیات کی تبدیلی اور صحت جیسے امور پر ڈیموکرٹیک پارٹی میں آزاد خیال گروہ کے نظریات اور ترجیحات پر کھلے دل سے سوچنے کے حامی ہیں اس لیے پارٹی کے اس گروہ نے ان کی نامزدگی کا خیرمقدم کیا ہے۔

تازہ ترین