• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک شخص کی لاش ملی، دیگر واقعات میں 4 افراد جاں بحق، ایک زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس فیز 5 میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار 30سالہ سورج جاں بحق ہوگیا ،فیروز آباد تھانے کی حدود خالد بن ولید روڈ پر تیز رفتار رکشا اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار48 سالہ امانت زخمی ہوگیا، حادثہ میں رکشا ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا،سول لائن تھانے کی حدود ہجرت کالونی کے علاقے میں گھر کے اندر سیڑھیوں سے پراسرار طور پر گر کر 25سالہ مہرین نسیم جاں بحق ہوگئی ، پولیس کے مطابق اسپتال میں اہل خانہ نے بتایا کہ مہرین گھر کے اندر سیڑھیوں سے نیچے اتررہی تھی کہ اچانک توازن بگڑنے کے باعث وہ گرگئی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی ،منگھوپیر کے علاقے میں قائم چنگی کے قریب سر پر پتھر لگنے سے 30سالہ شاہ نواز جاں بحق ہوگیا ،متوفی پلاٹ پر تعمیراتی کام کرارہا تھا کہ اس دوران بلندی سے ایک پتھر آکر اس کے سر پر لگا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا،اورنگی ٹائون سیکٹر ساڑھے گیارہ شاہ ولی اللہ نگر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 28 سالہ جاوید جاں بحق ہو گیا، پرانی سبزی منڈی ڈی ایم سے آفس والی گلی سے 25 سالہ عبدالرحمنٰ کی لاش ملی۔

تازہ ترین