• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیراعظم کے مشیرڈومینیک کومنگز رواں سال کے اختتام تک مستعفی ہو جائینگے

لندن (اے پی پی)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے سینیئر مشیر ڈومینیک کومنگزرواں سال کے اختتام تک اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائینگے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے برطانوی وزیر مواصلات گرانٹ شیپس نے بتایا کہ ڈومینیک کومنگز برطانیہ کے یورپی یونین کی رکنیت 31 دسمبر کو غیر رسمی طور پر چھوڑنے تک برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے سینیئر مشیر کے عہدے پر فائز رہیں گے جس کے بعد وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے اور اس حوالے سے انہوں نے رواں سال کے آغاز میں آگاہ کردیا تھا ۔ وزیر مواصلات نے کہا کہ کومنگز کی حکومتی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔
تازہ ترین