• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی میں مزید ایک ہفتے کی توسیع

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نےا یم کیو ایم کے قائد کے خلاف غداری کے مقدمے کے اندراج کے لیے ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تقاریر کی اشاعت اور نشریات پر پابندی کے عبوری احکامات پر مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے ایک نوعیت کی مختلف درخواستوں پر سماعت کی تو ایم کیو ایم کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے تحریری دلائل عدالت میں جمع کرائے ۔ تحریری دلائل میں یہ موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آرٹیکل چھ کے تحت کاروائی صرف وفاقی حکومت کا اختیار ہے۔ تحریری دلائل میں عاصمہ جہانگیر نے اعتراض بھی اٹھایا کہ ایم کیو ایم کے قائد کی تقاریر اور بیانات کی اشاعت اور نشریات پر پابندی اظہار رائے کے منافی ہے ۔ ایم کیو ایم کی وکیل نے یہ نشاندہی بھی کی کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہیں، ان کے موکل کیخلاف غدرداری کے مقدمہ کے اندراج کے لیے  درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کی جائیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزاروں کے وکلا کو 25 اپریل کو جواب الجواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
تازہ ترین