• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیبلشمنٹ سے بات میاں نواز شریف کے بیانیے پر ہوگی، رانا ثناء


کراچی(ٹی وی رپورٹ) جیو کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات میاں نوا زشریف کے بیانیے پر ہوگی،پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے کہا کہ تمام پارٹی کا ایک ہی پوائنٹ ہےتما م ادارے اپنی حدودمیں واپس چلے جائیں، سیکر یٹری جنرل پی ایم ا ے ڈاکٹر قیصر سجادنے کہا کہ انٹری ٹیسٹ کی منسوخی سے طلبا وطالبات شدید مشکلات سے دو چارہیں۔رہنما مسلم لیگ رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات میاں نوا زشریف کے بیانیے پر ہوگی ،اسٹیبلشمنٹ سے بات ہوگی کہ ووٹ کو عزت دی جائے عوام کو فیصلے کو تسلیم کر کے جعلی سلیکٹڈحکومت کو مسترد کیا جائے اورملک میں صاف و شفاف انتخابات کروا کر نتائج کو تسلیم کیا جائے اورنواز شریف کے بیانیے کے مطابق تمام ادارے آئینی حدودکی پاسداری کرتے ہوئے کام کریں۔

تازہ ترین