• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا پاکستان سے متصل رمدان سرحد کھولنے کا اعلان

کوئٹہ(آن لائن)ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کے دورہ پاکستان کے موقع پر ایرانی اور پاکستانی حکام نے گوادر سے متصل سرحد کو کھولنے کا اعلان کیا ہے گوادر سے متصل ایرانی سرحد کو رمدان کہا جاتا ہے، جو ایرانی سیستان بلوچستان کا حصہ ہے جبکہ اس سرحد سے چاہ بہار پورٹ 130 کلومیٹر کے فاصلے پرہے۔

رمدان گوادر اور چاربہار کے قریب‘ اہم تجارتی پوائنٹ سے مکران کو فائدہ ہوگا‘

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے اعلیٰ حکام کو بتایا کہ ایران رمدان سرحدی پوائنٹ کو اگلے ہفتے کھول دے گا.

 ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی حکام بھی اس سے متصل سرحد کو کھول دیں گے۔

تازہ ترین