• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبوری ضمانت اس لیے کرائی تاکہ جلسہ خراب نہ ہو، ایازصادق


مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کا کہنا ہے کہ عبوری ضمانت اس لیے کرائی ہے تاکہ 13دسمبر کو جلسہ خراب نہ ہو۔

مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے انسداددہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 17 نومبر کو پی ڈی ایم کی میٹنگ ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دعا گو ہیں اللّٰہ کوروناوائرس کی وبا سے محفوظ رکھے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 2018 میں نواز شریف کے استقبال کے لیے ریلی نکالتے ہوئے ہنگامہ آرائی کے کیس سے متعلق سماعت ہوئی۔

دوران سماعت عدالت نے ایاز صادق ،سلمان رفیق سمیت4 لیگی رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے پولیس کو 16نومبر تک ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا۔ 

تازہ ترین