• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایاز صادق کا بیان بالکل درست تھا: احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایاز صادق کا بیان بالکل درست تھا، پائلٹ کو چھوڑنا ہی تھا تو دو سے چار روز انتظار کرلیا جاتا۔

احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی وفاقی حکومت ناکام اور نااہل حکومت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی نااہلی کو چھپانے کیلئے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہی ہے، حکومت غداری کے مقدموں کا سہارا لے رہی ہے، مسلم لیگ نون کا بیانیہ پاکستان بچانے کا بیانیہ ہے۔


احسن اقبال نے کہا کہ ایاز صادق کی تنقید وزیر خارجہ سے متعلق تھی، ایاز صادق کا بیان بالکل درست تھا، کسی پاکستانی کو حق نہیں کہ وہ دوسرے پاکستانی کو غداری کا سرٹیفکیٹ دے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج دشمن کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، عمران خان نے جلدی میں کام لیا کیونکہ وہ پریشر برداشت نہیں کر پائے۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ امریکا کے آگے جنرل مشرف نے سرینڈر کردیا، ہم پاکستان کے تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں، ادارے تبھی مضبوط ہونگے جب آئین کے مطابق چلیں۔

انہوں نے کہا کہ اختر مینگل اور ثناء اللہ زہری کے درمیان ایک تنازع ہے، نہیں چاہتے تھے کہ ثناء اللہ زہری جلسے میں شریک نہ ہوں، عبدالقادر بلوچ استعفیٰ دینا چاہیں تو انکی مرضی ہے۔

تازہ ترین