قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ایاز صادق کا بیان شرمناک ہے۔
قاسم سوری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ عالمی طاقتیں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں، بلوچستان حکومت کو گرایا نہیں جاسکتا، خواب دیکھنے میں کوئی برائی نہیں، بلوچستان حکومت کی تبدیلی سے متعلق ہر ماہ بیانات دیئے جاتے ہیں۔
قاسم سوری نے کہا ہے کہ اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ان کی خواہش تھی کہ نیب کیسز ختم کیئے جائیں، اپوزیشن کو احساس ہوچکا ہے کہ وہ کرپشن بچانےکے لیے وزیرِ اعظم عمران خان پر دباؤ ڈالنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔
انہوں نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے بیانیئے کو محبِ وطن عوام نے مسترد کر دیا ہے، قومی اداروں کے خلاف بات کرنے والوں کے لیے ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
قاسم سوری کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت صوبوں میں نفرتیں مٹانا چاہتی ہے۔