• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارت کا شہر نئی دلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے جبکہ لاہور دوسرے اور کراچی تیسرے نمبر پر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق نئی دلی میں آلودہ زرات کی مقدار 552 پرٹیکیولیٹ میٹرز ہے۔

ائیرکوالٹی انڈیکس میں آلودگی کے لحاظ سے لاہور دوسرے اور کراچی تیسرے نمبر پر ہے۔

لاہور کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار391 پرٹیکیولیٹ میٹرز ہےجبکہ شہر قائد میں ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 214 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

آلودہ فضا سے شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

اس حوالے سے ماہرین صحت نے ایک پیغام جاری کیا ہے، جس میں اُن کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہری ماسک کا استعمال کریں اور گھروں کی کھڑکیاں دروازے بند رکھیں۔

تازہ ترین