• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی درجنوں فلموں کی ہیروئن ثناء فخر اور نیلم منیر نئے پراجیکٹ ’قیامت‘ میں پہلی بار ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔

دونوں سپر اسٹار اس سے قبل ہدایت کار یاسر نواز کی سپر ہٹ فلم رانگ نمبر 2 میں ایک ساتھ شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔

ڈراموں کے ناظرین دم تھام لیں کہ اب یہ دونوں سپر اسٹار سیونتھ اسکائی کے ڈرامے ’قیامت ‘میں نئی نسل کے اسٹار احسن خان کے ساتھ جلوہ افروز ہوں گی۔

فلم اسٹار ثناء کا کہنا ہے کہ رانگ نمبر 2 کے بعد ایک مرتبہ پھر نیلم منیر کے ساتھ اسکرین شئیر کرکے اچھا لگا۔

قیامت کے ڈائریکٹر علی فیضان ہیں اور اس کے پروڈیوسر سیونتھ اسکائی کے عبداللہ کادوانی ہیں۔

ثنا کا کہنا ہے کہ میرا اور نیلم کا کردار بہت دل چسپ ہے امید ہے ہم ناظرین کے دل جیت لیں گے۔

ثناء نے بتایا کہ فلم کی طرح ڈراموں میں کام کرکے بہت انجوائے کررہی ہوں، میں نے پاکستان فلم انڈسٹری میں طویل وقت گزارا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں امید کرتی ہوں ایک پھر فلم انڈسٹری کو عروج ملے اور سنیما گھروں کی رونقیں بحال ہوں۔

تازہ ترین