• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی القاعدہ کے سیکنڈ ان کمانڈ کی تہران میں ہلاکت کی تردید

ایران نے دارالحکومت تہران میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سیکنڈ ان کمانڈ ابو محمد المصری کے مارے جانے کی تردید کردی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ابو محمد المصری کے تہران میں مارے جانے کی خبر کو جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل اس نوعیت کی جھوٹی اور بے بنیاد خبریں میڈیا میں لیک کرکے ایران کو ان دہشت گرد گروپوں سے منسلک کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔


ایرانی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ امریکا اور اسرائیل یہ کوشش اس لیے کرتے ہیں تاکہ خطے میں دہشت گرد گروپوں کی مجرمانہ سرگرمیوں کی ذمے داری سے بچا جاسکے۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ القاعدہ کا کوئی دہشت گرد ایرانی سرزمین پر موجود نہیں ہے۔

امریکی اخبارنے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ القاعدہ سیکنڈ اِن کمانڈ ابو محمد المصری تہران میں اگست کے مہینے میں اسرائیلی ایجنٹس کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔

تازہ ترین