• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی ایجنٹس کے ہاتھوں القاعدہ سیکنڈ ان کمانڈ کی ہلاکت کا دعویٰ

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی ایجنٹس نے القاعدہ سیکنڈ ان کمانڈ عبداللّٰہ احمد عبداللّٰہ المعروف ابو محمد المصری کو ایران میں ہلاک کر دیا ہے۔

امریکی فیڈرل حکام نے المصری کو پکڑنے میں مددگار معلومات دینے والے کے لیے 10 ملین ڈالر کے انعام کا اعلان بھی کر رکھا تھا۔


امریکی میڈیا نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ القاعدہ سکینڈ اِن چیف ابو محمد المصری کو رواں برس اگست کے مہینے میں تہران میں موٹر سائیکل پر سوار 2 اسرائیلی ایجنٹس نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔

ابو محمد المصری کے ساتھ اس کی بیوہ بیٹی مریم بھی ہلاک ہوئی۔

ابو محمد المصری کی بیٹی القاعدہ لیڈر اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی اہلیہ تھی۔


القاعدہ لیڈر ابو محمد المصری پر 1998ء میں افریقی ممالک تنزانیہ اور کینیا میں 2 امریکی سفارت خانوں پر حملوں کا الزام تھا۔

امریکی سفارت خانوں پر حملوں میں 224 افراد ہلاک، جبکہ 5 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

تازہ ترین