• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امید ہے دنیا بھارت کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گی، وزیر اعظم عمران خان


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت براہ راست ملوث ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھارت کی طرف سے مالی و مادی مدد اور بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت دنیا کو دیے ہیں۔ ثبوت ہوتے ہوئے دنیا لاتعلق یا خاموش نہیں رہ سکتی۔

عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ امید ہے دنیا بھارت کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گی، توقع ہے کہ عالمی برادری بھارتی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کردار اداکرے گی۔


وزیراعظم  نے کہا کہ عالمی برادری پاکستانیوں کے قتل کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائے، ہماری بہادر ایجنسیاں عوام کی حفاظت کیلیے تعاون کرتی رہیں گی، کوئی شک نہیں ہونا چاہے کہ ہم اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں، ہم اپنے پورے قومی عزم کے ساتھ وطن کا دفاع کرتے رہیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے مالی و مادی مدد اور بھارتی دہشتگردی کے ثبوت پیش کیے ہیں، توقع ہے عالمی برادری بھارتی دہشتگردی کے خاتمے کیلیے کردار اداکرے گی۔

تازہ ترین