پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹرفیصل جاوید کہتے ہیں کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار اور شاہ محمود قریشی نے بھارت کو بے نقاب کر دیا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹرفیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کو سمجھ آنی چاہیے کہ پاکستان ہمیشہ امن کی بات کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے دنیا کے امن کے لیے بہت بڑا نقصان برداشت کیا ہے، کرتار پور راہداری گواہ ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے۔
فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل پھر کرانے کا کریڈٹ پی سی بی کو جاتا ہے، وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں کرائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اظہر علی پرفارمنس کی وجہ سے کپتانی سے ہٹے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے خود اظہرعلی کو ہٹانے کا فیصلہ کیا۔
تحریکِ انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان پلیئرز کو صرف ٹپس دیتے ہیں ، وزیرِ اعظم کا مؤقف ہے کہ کپتان دلیر ہونا چاہیے۔