• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

القاعدہ کے سینئر کمانڈر کی ہلاکت، ایران نے امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کر دی

تہران ( آن لائن ) ایران نے امریکی اخبار میں چھپنے والی ان خبروں کو مسترد کیا ہے، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسرائیلی ایجنٹوں نے رواں سال اگست میں ایران میں ایک خفیہ آپریشن کے دوران القاعدہ کے دوسرے اہم ترین کمانڈر کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تہران سے وزارت خارجہ نے ہفتے کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ القاعدہ کا کوئی دہشت گرد ایرانی سرزمین پر موجود نہیں۔نیو یارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا تھا کہ امریکا کو انتہائی مطلوب دہشت گرد عبداللہ احمد عبداللہ کو امریکی حکام کی درخواست پر اسرائیلی خفیہ اہلکاروں نے سات اگست کو تہران میں نشانہ بنایا تھا۔ عبداللہ احمد عبداللہ پر سن 1998 میں تنزانیہ اور کینیا میں امریکی سفارت خانوں پر حملوں کا الزام تھا۔
تازہ ترین