• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی اکثریت نے وفاقی حکومت کو مہنگائی کا ذمہ دار قرار دیدیا، سروے


کراچی (نیوز ڈیسک) مہنگائی سے پاکستانی عوام کی اکثریت پریشان ہے اور زیادہ تر اس کا ذمہ دار وفاقی حکومت کو سمجھتے ہیں ۔ اس بات کا انکشاف ریسرچ کمپنی آئی پی ایس او ایس کے سروے میں ہوا ۔ جس میں ملک بھر سے 1 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ 

یہ سروے 28 اکتوبر سے 04 نومبر 2020 کے درمیان کیا گیا ۔مہنگائی میں اضافے کی ذمہ داری کے سوال پر سروے میں 49 فیصد افرادنے اس کا ذمہ دار وفاقی حکومت کو قرار دیا۔ جس کے بعد 17 فیصد نے صوبائی حکومتوں تو 15 فیصد نے سابقہ حکومتوں پر مہنگائی کی ذمہ داری ڈالی ۔ 

8 فیصد نے نامعلوم مافیا، 5 فیصد نے دکانداروں ، 3 فیصد نے بیوروکریسی، جبکہ 3 فیصد نے ملز مالکان کو ملک میں مہنگائی کاذمہ دار ٹھرایا۔وفاقی حکومت کومہنگائی کا ذمہ دار سمجھنے والے افراد کی سب سےزیادہ شرح صوبہ بلوچستان میں 59 فیصد دیکھی گئی ۔ جس کے بعد خیبر پختونخوا میں 58 فیصد، پنجاب میں 46 فیصد اور سندھ میں 44 فیصد نے مہنگائی کاذمہ دار وفاقی حکومت کو کہا۔

سروے میں مہنگائی سے اثر انداز ہونے کے سوال پر 97 فیصد افراد نے اس سے متاثر ہونے کا کہا۔ جبکہ 3 فیصد نے اس کے برعکس رائے دی ۔ ایپسوس نےسروے میں یہ سوال بھی کیا کے کیا آپ بڑھتی ہوئی قیمتوں سےپریشان ہیں ؟تو 88 فیصد نے اس کا جواب ہاں میں دیا۔ جبکہ 12 فیصد نے کے برعکس رائےدی ۔

قیمتوں میں اضافے سے پریشان افراد کی سب سے زیادہ شرح سندھ میں 91 فیصد دیکھی گئی ۔ جس کے بعد خیبرپختونخوا میں 89 فیصد، تو پنجاب اور بلوچستان میں 86 ۔۔86فیصد افراد نے قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔سروے میں ہر 5 میں سے 4 پاکستانی یعنی 83 فیصد نے کورونا کے باعث آمدنی میں کمی ہونے کا شکوہ بھی کیا ۔

تازہ ترین