راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت نے 11 ماہ کی معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو سزائے موت کا حکم سنادیا۔قصور میں درندہ نما شخص نے 11 ماہ کی معصوم بچی زنیرہ فاطمہ کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔ عدالت نے بچی کو درندگی کا نشانہ بنانے والے ملزم رفیق کو سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج شاہد بشیر نے ملزم رفیق کو سزائے موت کا حکم سنایا۔ ملزم نے پیرووالہ روڈ میں 11 ماہ کی زنیرہ فاطمہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔