• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے ناپاک عزائم ہیں، قوم کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے، شاہ محمود


کراچی (ٹی وی رپورٹ )جیو کے پروگرام ’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے ناپاک عزائم ہیں ،قوم کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارتی سازشیں دنیا کو بتانے کی ضرورت ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا پلان یہ ہے کہ پیر کے روز دفتر خارجہ میں جو پی فائیو کے ممالک ہیں اور دیگر اہم ممالک ہیں دنیا کے ان کے ایمبسڈرز کو مدعو کریں گے اور یہ تفصیلات اور شواہد ان سے شیئر کریں گے اور ہمارے جو پی آر ہیں نیویارک میں منیر اکرم وہ اس ڈوسیئر کو شیئر کریں گے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ساتھ اور او آئی سی کے پلیٹ فارم پر بھی شیئر کرنے کا ارادہ ہے اور سیکرٹری جنرل او آئی سی سے بھی بات ہوچکی ہے۔پہلی مرتبہ ہم نے ناقابل تردید شواہد قوم اور بین الاقوامی کمیونٹی کے سامنے رکھے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ اس پر سیاسی مصلحتوں کا شکار نہ ہو اگر وہ مصلحتوں کا شکار ہوئے تو اس خطے کا امن و استحکام متاثر ہوسکتا ہے اور افغانستان کا پیس پراسیس کو بھی بھارت نقصان پہنچا سکتا ہے۔بھارت پر عالمی دباؤ کا نہ بننا سیاسی ہے بہت سے ممالک بھارت سے اچھا تعلق رکھنا چاہتے ہیں لیکن ہم انہیں اس چیز کا احساس دلانے کی کوشش کریں گے کہ عالمی امن کی اہمیت ہے اس سے نظر نہیں چراسکتے، نیشنل انٹرنیشنل میڈیا جس طرح آواز اٹھا رہا ہے ہم دیکھ رہے ہیں امریکہ میں ایک نئی ایڈمنسٹریشن سامنے آنے والی ہے جن کا بنیادی فلسفہ ہے کہ ان کی فارن پالیسی ویلیو بیسڈ ہونی چاہیے وہ اخلاقی قدروں کو نظر انداز نہیں کریں گے ہم ضرور ان کو باوور کرائیں گے، بھارت کے آنے والے دنوں میں ناپاک عزائم ہیں قوم کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے اور دنیا کو بھی آگاہ کرنا ہوگا۔دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے جو بھی بھرپور انتظامات کیے جائیں گے۔

تازہ ترین