• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان: بعض علاقوں میں پولنگ تاخیر سے شروع

سخت سردی اور برفباری کے باوجود گلگت بلتستان کے عام انتخابات کے لیے 24 میں سے 23 حلقوں میں پولنگ جاری ہے، تاہم بعض علاقوں میں پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی۔

7 لاکھ سے زائد ووٹر شام 5 بجے تک کسی وقفے کے بغیر ووٹ ڈال سکیں گے۔

خواتین، نوجوان اور بزرگ سب ہی پرجوش ہیں، ووٹرز کی بڑی تعداد وقت سے پہلے ہی پولنگ اسٹیشن جا پہنچی۔

جن مقامات پر پولنگ شروع ہونے میں تاخیر کی اطلاعات ہیں ان میں جی بی اے 24 وادی سلتر و سیاچن اور جی بی اے 15 حلقہ 1 تھک لوشی پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔

استور میں جی بی اے 13 ون پولنگ اسٹیشن نمبر 44 میں برف باری اور راستوں کی بندش کے باعث پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی۔

جی بی اے 15 دیامر حلقہ 1 تھک گوہر آباد کے پولنگ اسٹیشنز پر رش ہے۔


چلاس حلقہ 2 میں بزرگ ووٹرز بھی بڑی تعدادمیں ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشن پہنچے ہیں۔

گانچھے میں جی بی اے 24 وادیٔ سلتر و سیاچن میں پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی۔

دیامر کے جی بی اے 15 حلقہ 1 تھک لوشی پولنگ اسٹیشن پر 2 خواتین اسٹاف موجود ہیں، بارش اور برف باری کے باعث پولنگ کا دیگر عملہ نہ پہنچ سکا۔

تازہ ترین