وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ عوام ووٹ سے نئے گلگت بلتستان کی بنیاد رکھنے جا رہے ہیں۔
یہ بات وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام آج آزاد اور منصفانہ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج کے شفاف انتخابات گلگت بلتستان کی ترقی اور خوش حالی پر مہر ثبت کریں گے۔