پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کے علاقے چوک قریشی میں جرگے نے 9 بچوں کی ماں کو کاری قرار دے دیا۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون کو کاری قرار دینے کے لیے قبیلے کے لوگوں کا جرگہ 20 ستمبر 2020 کو ہوا۔
ماڑنہ بی بی جو 9 بچوں ماں ہیں، نے زندگی کو لاحق خطرات کے پیش نظر حکام سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
آر پی او مظفر گڑھ فیصل رانا کے مطابق مقدمہ درج کرکے خاتون کو سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے جبکہ اس کے 2 بھائی گرفتار کرلیے ہیں۔
آر پی او کے مطابق خاتون کو کاری قرار دینے کے حوالے سے جرگہ کرنے والے تمام افراد کو گرفتار کیا جائے۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون ماڑنہ بی بی سے تعلقات کے الزام میں نور شاہ نامی شخص کو جون 2020ء میں کیا جاچکا ہے۔