لاہور کے تھانہ چوہنگ کے 2 تفتیشی افسران کو اندراج مقدمہ کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق تھانہ چوہنگ کے تفتیشی افسران کے خلاف مقدمہ ایس پی انویسٹی گیشن صدر ڈویژن کے احکامات پر درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق تھانیدار قلب عباس اور شفیق کے خلاف شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔
شہری نے دونوں تفتیشی افسران کے خلاف مقدمے کی تفتیش مکمل نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں تھانیداروں کے خلاف 155 سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔