• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجاول پوٹھی کی کمیونٹی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، مختلف شخصیات

لوٹن (نمائندہ جنگ) مرکزی جامع مسجد غوثیہ لوٹن کے سابق صدر حاجی چوہدری سجاول پوٹھی کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔متعدد شخصیات نے کہا کہ کمیونٹی اور لوٹن اسلامک کلچرل سوسائٹی کے صدر کے طور پران کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے لوٹن کی مسلمان کمیونٹی کو درپیش چیلنجز پر کافی جدوجہد کی۔لوٹن سنٹرل ماسک کے خطیب مولانا حافظ اعجاز احمد نے کہا کہ حاجی چوہدری سجاول پوٹھی کی وفات پر ہر شخص دکھی اورغمزدہ ہے، نائب صدر پہلوان حاجی ملک پنوں خان نے کہا کہ مرحوم حاجی چوہدری سجاول پوٹھی ان کے لیے اور صدر لوٹن سنٹرل ماسک حاجی چوہدری شفاعت پوٹھی کے لیے ایک استاد کا درجہ بھی رکھتے تھے، ان کا خلا پر نہیں کیا جاسکتا، کشمیر سالیڈیریٹی کمپئین لوٹن کے کوآرڈینیٹر حاجی چوہدری محمد قربان نے کہا کہ حاجی چوہدری محمد سجاول پوٹھی کی کمیونٹی خدمات آج ہماری نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہیں۔لالہ چوہدری محمد تاج سمروڑ نے کہا کہ مرحوم مذہبی سرگرمیوں کے علاوہ کمیونٹی بچوں میں کھیل کود سے متعلق مثبت سرگرمیوں کی بھی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔ پیر سید رضی حسن گیلانی، ابرار حسین، حافظ محمد فیض عالم، حافظ محمد اسلم، صوفی ممتاز، محمد طارق اور شکیل الزمان، راجہ محمد اسلم خان، آصف مسعود، چوہدری محمد عارف، چوہدری جنید تاج، چشتی تاج ،یاسر تاج چوہدری، طاہر چوہدری، اورنگ زیب خان، حاجی صوفی محمد یاسین، چوہدری زاہد کلیال تعزیت کرنے والوں میں شامل ہیں ۔کمیونٹی نے مرحوم کے صاحبزادے کونسل افسر سلطان خان اور دیگر عزیز واقارب جن میں بریڈ فورڈ سے لیبر پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ عمران حسین اور لوٹن سنٹرل ماسک کے صدر چوہدری محمد شفاعت پوٹھی شامل ہیں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے بلندی درجات کے لیے دعا کی ۔ 
تازہ ترین