• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


لاہور (جنگ نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی لٹر کمی کے بعد نئی قیمت 100 روپے 69 پیسے فی لٹر ہوگی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے فی لٹر کمی کے بعد نئی قیمت 101 روپے 43 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے 29 پیسے فی لٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 86 پیسے فی لٹر برقرار رہے گی۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہوگیا اور یہ قیمتیں آئندہ 15 روز کیلئے مقرر کی گئی ہیں۔ گزشتہ دنوں آئل اینڈ گیس ریلگولٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر تک کمی کی سفارش کی تھی۔

تازہ ترین