• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کیس میں گرفتار میپکو افسر ضمانت پر رہا

ملتان (سٹاف رپورٹر) سپیشل جج سینٹرل ملتان نے لاکھوں روپے کی کرپشن کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ایکسیئن میپکو کی ضمانت منظور کر لی۔ ملزم ایکسیئن میپکو فیاض حسین کھوکھر نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف ایف آئی اے حکام نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے 67 لاکھ روپے کے بجلی سامان کے خورد برد کا جھوٹا الزام عائد کیا مقدمہ بے بنیاد ہے اس لیے جیل سے رہائی کا حکم دیا جائے۔
تازہ ترین