آپ آف لائن ہیں
جمعرات17؍ربیع الثانی 1442ھ3؍دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بلال سعید اور مومنہ مستحسن کا’باری 2‘ ریلیز کرنے کا اعلان


گلوکار بلال سعید اور مومنہ مستحسن نے پنجابی رومانوی گانے 'باری' کی مقبولیت کے بعد مداحوں کو اس گانے کا ری میک جلد ریلیز کرنےکی خوشخبری سنا دی۔

رومانوی گانا 'باری' گزشہ سال ریلیز کیا گیا تھا جس میں گلوکارہ مومنہ مستحسن اور گلوکار بلال سعید نے اپنی سریلی آواز کا جادو جگایا تھا۔

باری گانے میں بلال سعید اور مومنہ مستحسن نے اپنی آواز کا جادو جگانے کے ساتھ ساتھ اس میں پرفارم بھی خود کیا تھا جس کے بعد مداحوں نے ان کی جوڑی کو خوب پسند بھی کیا۔

بلال سعید اور مومنہ مستحسن کا گانا 'باری' ریلیز ہوتے ساتھ ہی اس قدر مقبول ہوا کہ اب انہوں نے اس گانے کا ری میک ورژن جلد ریلیز کرنے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ مومنہ اور بلال سعید کے گانے 'باری' کو یوٹیوب پر اب تک 8 کروڑ 92 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید