• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکولوں کی بندش سےمتعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا: شفقت محمود


وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اسکولوں کی بندش سےمتعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اس حوالے سے محکمہ صحت سے مشاورت کے بعد ہی فیصلہ کریں گے۔

شفقت محمود نے کہا کہ سردیوں کی چھٹیاں بڑھانےکی بھی تجویز ہے، حتمی فیصلے پر سب کو عمل درآمد کرنا پڑے گا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے یہ بھی کہا کہ تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے حوالے سے این سی او سی ہمیں گائیڈ کرے گی۔


شفقت محمود نے کہا کہ حتمی فیصلہ تمام صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا، ابھی نہیں کہہ سکتاکہ کیا فیصلہ ہوگا، محکمہ صحت کی رپورٹ دیکھ کرفیصلہ کیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے لحاظ سے بچوں کا بہت نقصان ہو رہا ہے، پہلےٹیلی اسکول چلایا تھا اب ریڈیو اسکول کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

شفقت محمود نے کہا کہ جامعات میں بھی آن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع ہوچکاہے، اسکول،کالج اورجامعات کی مبتادل پڑھائی گھر بیٹھ کرنہیں ہوسکتی۔

تازہ ترین