• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ستمبر کے پہلے ہفتے میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ


عالمی وبا کورونا کے باعث بند تعلیمی اداروں کو ستمبر کے پہلے ہفتے میں ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں ستمبر کے پہلے ہفتے میں ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا، تمام صوبائی وزرائے تعلیم نے تجویز پر اتفاق کرلیا۔

ذرائع کے مطابق تعلیمی ادارے کھولنے سے قبل کوویڈ 19 کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، تعلیمی ادارے کھولنے کی حتمی منظوری کل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی )سے لی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام وزرائے تعلیم نے ستمبر کے پہلے ہفتے میں تعلیمی ادارے کھولنے پر اتفاق کرلیا، تمام وزرائے تعلیم ستمبر سے قبل 2 مزید اجلاس بلانے پر متفق ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے ساتھ امتحانات لینے کی بھی اجازت  ہوگی۔

عالمی وبا کوویڈ 19 کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کا معاملہ پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی۔

کانفرنس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم شریک ہوئے اور آراء اجلاس میں پیش کیں۔

اجلاس میں ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی اداروں میں امتحانات کی اجازت دینے کی تجویز  پر غور کیا گیا۔

تازہ ترین