• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر سےمرحلہ وار کھولنے کا اعلان


وزارت تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا کے باعث بند تمام تعلیمی ادارے 15 سے 30 ستمبر کے دوران کھول دیئے جائیں گے، اسکول میں ماسک کا استعمال مکمل طور پر لازمی ہوگا۔

 15 ستمبر سے نویں سے تمام ہائیر کلاسز بشمول تمام جامعات کھول دیں گے جبکہ 22 ستمبر سے چَھٹی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز کھول دی جائیں گی۔

وزیر تعلیم سعید غنی نے بتایا کہ 30 ستمبر کو پری پرائمری اور پرائمری کلاسز کھول دی جائیں گی۔

وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ اگر کسی علاقے میں کورونا بڑھتا ہے تو وہاں اسکولز بند کئے جائیں گے، اسکول میں ماسک کا استعمال مکمل طور پر لازمی ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس جاری ہے جس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم سمیت چیئرمین اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی بھی شریک ہیں۔

اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی شفارشات مرتب کی جائےگی اور تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے سے متعلق سفارشارت این سی اوسی کو بھجوائی جائیں ‏گی۔

تازہ ترین