آپ آف لائن ہیں
منگل15ربیع الثانی 1442ھ یکم دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اسکول میں گریجویشن کی پہلی تقریب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے فلاحی ادارے ’شاہد آفریدی فاؤنڈیشن‘ کے اسکول کا پہلا بیچ گریجویٹ ہوگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے اپنے فلاحی ادارے کے اسکول کی پہلی گریجویشن تقریب کی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طلباء کے ہاتھوں میں اُن کی سند موجود ہے۔

ٹوئٹر پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’میرے لیے یہ ایک فخر کا دن ہے کہ میں اپنے اسکول کے پہلے بیچ کی گریجویشن تقریب کی خوشیاں بڑے ہی جوش و خروش سے آپ سب کے ساتھ بانٹ رہا ہوں۔‘

شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن میں روز مرہ اچھی تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔‘

سابق کپتان نے مزید لکھا کہ ’ہمارے اسکول کے پہلے دس گریجویٹس یہ جان کر آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں کہ وہ تمام چیلنجز کا سامنا باآسانی کرسکتے ہیں۔‘

کھیلوں کی خبریں سے مزید