• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صادق سنجرانی نے مراد علی شاہ کی خیریت دریافت کی

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کورونا وائرس کے شکار ہونے والے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

صادق سنجرانی نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اُن کی خیریت دریافت کی اور اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا بھی کی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہیں جمعے کے دن ہلکا بخار محسوس ہوا تھا، جمعہ کی نماز کے بعد کوویڈ 19 کا ٹیسٹ کروایا تو مثبت آیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اُنہوں نے ڈاکٹروں کی ہدایت پر خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔

تازہ ترین