• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائنل بڑا مقابلہ ہے، ہم پہلی بار فائنل کھیل رہے ہیں، عماد وسیم

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ فائنل بڑا مقابلہ ہے او ر ہم پہلی بار فائنل کھیل رہے ہیں، دونوں ٹیمیں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔

عماد وسیم نے اپنی ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ محمد رضوان بہترین وکٹ کیپر ہیں لیکن فائنل الیون کو تبدیل نہیں کرنا چاہیں گے، رضوان محنت کررہے ہیں لیکن وہ فائنل الیون میں شامل نہیں ہیں۔

عماد وسیم نے کہا کہ لاہور قلندر کی ٹیم بہت اچھا کھیل رہی ہے لیکن محمد عامر کی یارکر کا کوئی متبادل نہیں۔

کراچی کنگز کے کپتان نے یہ بھی کہا کہ ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں کراچی کنگز نے بہت غلطیاں کیں۔

اُنہوں نے کہا کہ بہت زبردست فائنل ہونے جارہا ہے لیکن ہم شائقین کرکٹ کی کمی محسوس کررہے ہیں۔

عماد وسیم کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے فائنل بہت ہی اچھا ہونے والا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کا فائنل لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین