• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپین یونین کا مقبوضہ فلسطین میں نئی تعمیرات پر تشویش کا اظہار

یورپین یونین نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نئی تعمیرات شروع کرنے کے فیصلے پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔ 

یہ نئی تعمیرات جیوات ہاماتوس کے علاقے میں کی جا رہی ہیں، یہ وہ اہم ترین جگہ ہے جو یروشلم اور ویسٹ بینک کے بیت الحم کے درمیان واقع ہے۔ 

یورپین یونین کی جانب سے اس حوالے سے ایک بیان میں یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ اس طرح کی کوئی بھی تعمیر یروشلم کے مشترکہ دارالحکومت کے ساتھ ایک قابل عمل فلسطینی ریاست اور اس سے بھی بڑھ کر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ معیارات کے مطابق دو ریاستی حل کو نا ممکن بنا دے گی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ یورپین یونین کا ایک طویل عرصے سے یہی مؤقف ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی تعمیرات بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی ہیں ۔ 

انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ اس اہم اور نازک موقع پر امن کے خلاف ان منفی فیصلوں کو واپس لے۔

تازہ ترین