• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور (نمائندہ جنگ)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے فیصلے کے مطابق پنجاب بھر میں ہفتہ رحمت اللعالمینﷺ کا مذہبی جوش و خروش کے ساتھ نبی پاکﷺکی ثناء کی صداؤں میں آغاز ہو گیا۔ پنجاب کے تمام ڈویژنز، اضلاع، اور تحصیلوں میں پنجاب حکومت کے اعلان کردہ پروگرام کے مطابق نبی پاکﷺکی میلاد کی محافل، ریلیوں، واکس، محافل نعت، تقریری مقابلوں اور محافل سماع کا انعقاد ہوا۔ صوبے کے ہر بڑے شہر میں سیرت النبیؐ کانفرنس اور تعلیمی اداروں میں مقابلہ نعت خوانی اور حسن قرآت کے مقابلے ہوئے جن میں شرکاء نے نبی اکرمﷺ کے محاسن بیان کئے اور پوری دنیا کے لئے نبی پاکؐ کی ذات بابرکات کی فیوض و برکات کا ذکر کیا۔

تازہ ترین