• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آلودگی پھیلانے کا الزام: بھٹہ مالک سمیت 5افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) فضائی آلودگی کا باعث بننے کے الزام میں پانچ افراد کے خلاف مقدمات درج۔تفصیل کے مطابق انسپکٹر ماحولیات غلام عباس نے مظفر آباد پولیس کو بتایا کہ دوران چیکنگ انڈسٹریل سٹیٹ ملزم اللہ دتہ نے کباڑ کو آگ لگاکر فضائی آلودگی پیدا کرکے سموگ کا باعث بنے ہوئے تھے ، سٹی شجاعباد پولیس کو بھی بتایا کہ ملزمان ریاض حسین ، ریاض احمد ، فیاض ، فضل حسین بھٹہ کمپنی کو چیک کرنے پر معلوم ہواکہ ملزمان پولٹری ویسٹ اور بیٹ کو بطور فیول اپنے بھٹے میں استعمال کر رہا تھا،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔
تازہ ترین