کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آج پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کا فائنل کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے مابین کھیلا جائے گا، جس کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق نیوٹاؤن سے اسٹیڈیم روڈ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ لیاقت آباد سے آنے والا ٹریفک حسن اسکوائر پل سے نیوٹاؤن موڑا جائے گا۔
یونیورسٹی روڈ ٹریفک کے لیے کھلا رہے گا جبکہ راشد منہاس روڈ سے براستہ ڈالیما روڈ اسٹیڈیم جانےکی اجازت نہیں ہوگی، آغاخان اسپتال، لیاقت نیشنل اسپتال اور اطراف کے رہائشی نیوٹاؤن کی طرف سے آسکتے ہیں۔
علاوہ ازیں سہراب گوٹھ تا نیپا، لیاقت آباد تا حسن اسکوائر، ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ پی پی چورنگی سے یونیورسٹی روڈ پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ کارساز تا اسٹیڈیم اور ملینیم تا نیوٹاؤن ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق شہری پریشانی سے بچنے کیلئے اہلکاروں سے تعاون کریں، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اہلکار موجود ہوں گے۔